لنگی میں

 لنگی کی فضیلت


نہ پوچھو کیسا ہے اپنا مزاج لنگی میں 


ہم اپنے گاؤں میں کرتے ہیں راج لنگی میں 

🇮🇳

کھلی کھلی سی فضا کی طرح یہ ہوتی ہے 

نہ کوئی چین بٹن ہے نہ کاج لنگی میں 

🇮🇳

ہمارے دیش کی لنگی سے انسیت دیکھو 

ہیں شیو کمار ہنی سنگھ سراج لنگی میں 

🇮🇳

ہم آپ ہی نہیں اس کے تو ہیں سبھی قائل 

ملے گا آپ کو آدھا سماج لنگی میں 

🇮🇳

ہمارے گاؤں میں اور آس پاس شہروں میں 

چلا رہے ہیں سب ہونڈا بجاج لنگی میں 

🇮🇳

سنبھل کے باندھئے پھر آپ ہوشیار رہیں 

ہمیشہ رہتی ہے خطرے میں لاج لنگی میں 

🇮🇳

برا کہو نہ اسے ہے شعارِ دِیں میں سے 

ادا بھی ہوتی ہے رسم و رواج لنگی میں 

🇮🇳

نظر بھی آتے ہیں ایسے بڑے بڑے نیتا 

سنبھال رکھتے ہیں جو سامراج لنگی میں 

🇮🇳

اسی میں ہوتے ہیں اکثر ملنگ و مستانے 

لٹاکے مست ہیں وہ تخت و تاج لنگی میں 

🇮🇳

ہماری بات نرالی ہے ہم ہیں انصاری 

ہمارا آٹھوں پہر کام کاج لنگی میں 

🇮🇳

نہیں ملے گی غزل اس طرح کی پھر ابرار

او یار ہنس لے ذرا آج کھل کے لنگی میں

Comments

Popular Post

مدارس کے طلبہ آن لائن کلاسوں سے محروم کیوں رکھے گئے

وکست بھارت اور بے روزگاری !

والدین اپنے بچوں کا وقت پہ نکاح کرائیں ‏

एक स‌े अधिक शादी ?

78वें वार्षिक निरंकारी संत समागम की तैयारियाँ व्यापक स्तर पर

پراجیکٹ سن رائز خیرات یا کاروبار؟

عبدالعلیم کے متبنیٰ کی کہانی جو رشتوں کے لیے امتحان بن گئی !

تخلیق آدم ؑ،جنت میں قیام اور زمین پر آمد

برائی ‏کیا ‏ہے ‏؟