طارق رحمان: وہ شخص جو کنگ ہوگا
جینت رائے چودھری تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی۔ اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔ اس طرح ایک ایسا شخص جو پہلے کبھی حکومت کا تجربہ نہیں رکھتا تھا، 170 ملین آبادی والے ملک کے سربراہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ بنگلہ دیش میں جہاں سیاست وراثت کے طور پر چلتی آئی ہے ، وہاں رحمان کا عروج بیک وقت ناگزیر اور ناقابلِ یقین محسوس ہوا۔ وہ ضیاء الرحمان کے بڑے بیٹے ہیں، جو سابق فوجی افسر تھے اور جنہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کا اعلان کیا تھا اور بعد میں صدر منتخب ہوئے ۔ ان کی والدہ خالدہ ضیاء دو بار وزیرِاعظم رہ چکی ہیں۔ دہائیوں تک بنگلہ دیشی سیاست "بیگموں کی جنگ" کے گرد گھومتی رہی - بیگم ضیاء بمقابلہ شیخ حسینہ، جو شیخ مجیب کی بیٹی ہیں۔ اس شدید رقابت نے ایک نسل کی سیاسی وفاداری اور شکایات کو تشکیل دیا۔ رحمان اسی ماحول میں پروان چڑھے ۔ اپنی والد...