Posts

Showing posts from December, 2025

بنگلہ دیش شدید عدم استحکام کے سائے میں انتخابات کی جانب گامزن

Image
نعیم نظام  بنگلہ دیش چار اہم شعبوں سیاست، معیشت، امن و امان اور بین الاقوامی تعلقات میں غیر معمولی عدم استحکام کے دور میں انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اسی دوران ملک کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیا کو ان کے شوہر، سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الرحمٰن کے پہلو میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے ۔  یہ منظر بذاتِ خود اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ بنگلہ دیش اپنی 54 سالہ قومی تاریخ میں بار بار جمہوریت اور فوجی اقتدار، عدم استحکام اور ترقی کے درمیان گردش کرتا رہا ہے ۔ انتخابی ماحول، قانون کی حکمرانی اور سیاسی اعتماد سے متعلق سوالات ایک بار پھر پوری شدت سے ابھر آئے ہیں۔  اسی کے ساتھ یہ خدشات بھی برقرار ہیں کہ اگر ماضی کی طرح کسی بڑی سیاسی قوت کو انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا تو کیا واقعی استحکام واپس آسکے گا؟ دریں اثنا، انتخاب میں شامل جماعتیں اپنے اپنے ووٹ بینک کو مستحکم کرکے اپنے حق میں سیاسی ماحول سازگار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔  بنگلہ دیش کی بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی اہمیت کے پیش نظر عالمی توجہ اب اس کے سیاسی مستقبل پر مرکوز ہیں۔  اگست 2024 سے بنگلہ دیش مسلسل بدامنی کا...

2025 ءکا جائزہ اور نئے سال کے امکانات

ڈاکٹر مظفر حسین غزالی سال  2025  بھارت کے لیے محض ایک عددی سال نہیں تھا بلکہ یہ ایک ایسا دور ثابت ہوا جس نے ملک کے جمہوری، سماجی، معاشی اور اخلاقی تشخص کو کڑی آزمائش میں ڈال دیا۔ ایک طرف ترقی، عالمی طاقت اور اقتصادی نمو کے دعوے کیے گئے، تو دوسری جانب اقلیتوں، دلتوں، آدی واسیوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے عدم تحفظ، ناانصافی اور بے یقینی کی فضا مزید گہری ہوئی۔   2025  میں  بھارت کو جہاں کچھ حاصل ہوا،  وہیں  اس سے کہیں زیادہ تلخ سوالات اور تشویشناک حقیقتیں چھوڑ گیا۔ 2025 ء   میں بھارتی سیاست شدید پولرائزیشن کا شکار رہی۔ اختلافِ رائے کو اکثر قوم دشمنی یا ریاست مخالف سرگرمی سے تعبیر کیا گیا۔ پارلیمنٹ میں مباحث کا معیار گرا، اپوزیشن کی آواز کمزور ہوئی اور آئینی اداروں کی خودمختاری پر بار بار سوالات اٹھے۔ طاقت کے ارتکاز نے بظاہر سیاسی استحکام تو دیا، مگر جمہوری شمولیت، مکالمے اور احتساب کا عمل  کمزور ہوا۔ معاشی میدان میں حکومت نے    2025 ءکو ترقی کا سال قرار دیا، مگر بے روزگاری کے اعداد و شمار ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔پی ایل ایف ایس ...

نئے سال کا استقبال نئے عزم اور نئے حوصلہ کے ساتھ کیجیے

Image
وقت کی بہتر منصوبہ بندی اور مسلسل محنت  سےحالات بدل سکتے ہیں ڈاکٹر سراج الدین ندوی مدیر ماہنامہ اچھا ساتھی۔بجنور 9897334419 وقت انسانی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ وہ عظیم نعمت ہے جس کا ایک لمحہ بھی گزر جانے کے بعد واپس نہیں آتا۔ انسان کی کامیابی یا ناکامی کا بڑا دارومدار اسی بات پر ہوتا ہے کہ وہ وقت کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟آج سال کا آخری دن ہے۔سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز دراصل اسی وقت کی گردش کا ایک نمایاں پڑاؤ ہے، جہاں انسان کو رک کر اپنے ماضی کا جائزہ لینے، حال کو سمجھنے اور مستقبل کے لیے سمت متعین کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نیا سال محض کیلنڈر کی ایک نئی تاریخ نہیں بلکہ یہ احتساب، اصلاح اور تجدیدِ عہد کی تاریخ ہے۔یہ دن ہے ایک نئی تاریخ لکھنے کا عزم کرناکا،ایک رات ہے اپنے سال بھر کی کوتاہیوں پر رب غفور سے مغفرت طلب کرنے کی۔جب ہم گزرے ہوئے سال کے اوراق پلٹتے ہیں تو ہمیں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ناکامیوں، امیدوں کے ساتھ مایوسیوں اور کوششوں کے ساتھ کوتاہیوں کی ایک طویل فہرست نظر آتی ہے۔ انفرادی سطح پر بھی اور اجتماعی سطح پر بھی۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے وقت کے تقاضوں ...

سال نامہ: اردو کے بکھرتے رنگ مہکتی خوشبو 2025کے دریچے سے

ڈاکٹر شگفتہ یاسمین سال 2025رخصت ہوا اور 2026ہماری زندگی میں داخل ہو چکا ہے ۔اردو زبان وادب اور تہذ یب و ثقافت کے حوالے سے سال رفتہ کئی دلچسپ تقاریب اور سرگرمیوں کا مرکز و محور رہا۔ تنقید و تحقیق ، فکشن ، شاعری ، خودنوشت، سوانح ،انشائیہ، ناول اور ادب اطفال کے تعلق سے کئی اہم کتابیں منظر عام پر آئیں ۔ مختلف اداروں اور تنظیموں کی طرف سے سیمینار ، جلسے جلوس، کتب میلے ، جشن ، بیت بازی ، خطبے ، مشاعرے اور کتابوں کے اجراء کا سلسلہ سال بھرجاری رہا۔  قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جو اردو زبان کا ملک کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ ہے اس کی جانب سے ہندوستان کے مختلف حصوں میں رنگارنگ سیمینار ، سمپوزیم، تربیتی کلاسز مذاکروں اور کتاب میلوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔این بی ٹی اور قومی اردو کونسل کے باہمی اشتراک سے 2 تا 10 اگست2025 کو سری نگر کشمیر میں 'چنار بک فیسٹیول' کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں ، ادبی ، علمی ،تربیتی اور ثقافتی پروگرام شامل تھے اس کے علاوہ کتب فروشوں کے درجنوں اسٹال تھے جو زبان و ادب کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ۔  قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے شارجہ ( متحدہ عرب امارات)...

ماضی سے سبق، مستقبل سے امید

Image
امیش چترویدی وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے۔ اس کے پہیے پر ہر گزرتا لمحہ حال بن کر ماضی میں ضم ہو جاتا ہے۔ گزرتے وقت یہ نہ صرف اپنا نشان چھوڑتا ہے بلکہ سبق بھی دیتا ہے۔ یہ ماضی کے تجربات اور اسباق کی کسوٹی پر حال کو جانچتا ہے، ماضی سے بہتر مستقبل کی امید رکھتا ہے۔ انسان اس کی خواہش کرتا ہے۔ اگر سب کچھ اپنی مرضی کے مطابق کھل جائے تو زندگی کا سنسنی ختم ہو جائے گا۔ پھر بھی، یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ مستقبل کو اپنی خواہشات کے مطابق دیکھنا اور تجربہ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ ماضی کے واقعات اور مستقبل کے نتائج لامحالہ مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیاست ہمیشہ آنے والے واقعات کے بارے میں زیادہ چوکس رہنے کی کوشش کرتی ہے، انہیں اپنی خواہشات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتی ہے۔ صرف دو دنوں میں، گریگورین کیلنڈر کے صفحات کی تجدید ہو جائے گی۔ اس نئے سال میں بھی سیاست انتخابی حکمت عملی بنانے اور ان انتخابات سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے گی۔ اس نئے سال، 2026 میں، پانچ اہم ریاستوں: آسام، مغربی بنگال، کیرالہ، تمل ناڈو، اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہ...

سال 2025:بالی وڈ کے لیے ایک نہایت غمگین سال

Image
نسیم الدین بالی وڈ صرف ایک فلمی صنعت نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے ۔ اس دنیا کے ستارے جب پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوتے ہیں تو زندگی مسکرا اٹھتی ہے ، مگر جب یہی ستارے ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو جاتے ہیں توایک خلا پیدا کرجاتے ہیں۔ بالی وڈ کے کئی عظیم فنکار ایسے گزرے ہیں جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیت سے کبھی ہمیں ہنسایا، کبھی رلایا ، کبھی جذباتی کیا اور کبھی کچھ لمحوں کے لئے ہی سہی ہمیں زندگی کی الجھنوں سے آزاد کرکے ہماری بھرپور تفریح کی ۔ سال 2025 بالی وڈ کے لیے انتہائی غمگین رہا۔ اس برس انڈسٹری کے ایسے ستارے ہم سے جدا ہوگئے جن جنہوں نے اپنی اداکاری، مسکراہٹ اور شاندار کام سے کروڑوں دلوں میں خاص مقام بنایا تھا۔ان میں کچھ نام ایسے ہیں جو فلمی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ان میں منوج کمار ، دھرمیندر، سُلکشنا پنڈت، ستیش شاہ، پنکج دھیر، زوبین گرگ ، اسرانی اور دیگر کئی نامور شخصیات شامل ہیں ان کا شاندار کام اور ناقابلِ فراموش ورثہ ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں اُن ستاروں پر جنہیں ہم نے اس سال کھو دیا۔ پرتیش نندی8 جنوری 2025 اینیمیشن فلموں میں کتّے اور جانوروں ...