محبت مر گئی میری

کائنات گھر میں بیٹھی سوچ رہی ہے اب نہ جانے کیا ہوگا. بلال کا غُصہ کائنات کو کھائے جا رہا تھا. بلال گھر آیا. کائنات تمہیں ہم نے اس عمر تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے. اس کا مطلب یہ نہیں کہ تم گلی کے آوارہ کُتوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلو. بلال نے اونچی آواز میں سارے گھر کو سر پر اُٹھاتے ہوئے کہا. کائنات: بھائی میں تو. بلال: کیا میں تو. خبردار آج سے تمہارا گھر سے نکلنا بند ہے. آج کے بعد تم گھر سے ایک قدم نہیں نکالو گی. کائنات کی امی آتی ہے. کیا ہوا بلال. کیوں لڑ رہے ہو کائنات کے ساتھ. بلال: امی یہ گلی کے آوارہ کُتوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی تھی. اب اگر یہ گھر سے باہر نکلی تو مجھ سے بُرا کوئی نہ ہوگا. میں بھول جاؤں گا میری کوئی لاڈلی بہن بھی تھی.. یہ کہہ کر بلال گھر سے نکل جاتا ہے. مگر کائنات اپنے قدم نہیں روکتی. پھر بھی رہزن سے اُس کا ملنا ملانا جاری رہتا ہے. کائنات: رہزن پتا ہے میرے امی ابو والے میرے لیئے اب لڑکا ڈھونڈ رہے ہیں. پر میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں. تمہارے سوا میں کسی اور سے شادی نہیں کروں گی. ہماری شادی تو ویسے بھی ہو چکی ہے نہ رہزن. تم میرے امی ابو کو بتاؤ کہ ہم...