Posts

Showing posts from January, 2021

دنیاوی ‏حقیقت

Image
ہم چاہیں تو بدل دیں ، زمانے کی چال تک  لیکن معاملہ ہے ، فقط قیل و قال تک  بیٹے لڑیں گے تیری وراثت کے واسطے  یہ متّحد ہیں صرف ، ترے انتقال تک  یومِ حساب کا نہیں آتا خیال بھی  دنیا کی دَوڑ دھوپ ہے مال و منال تک  اک بات پوچھتا ہوں میں ، اربابِ علم سے  بے علم کیسے آگئے ، اَوجِ کمال تک ؟ ہم نے تو دشمنوں کو بھی تعلیمِ امن دی  کم ظرف سوچتے رہے ، جنگ و جِدال تک مخبرتھا ، اس نے بھید عدو کو بتا دئے  وہ میرے ساتھ ساتھ رہا دیکھ بھال تک  بامِ عروج زیرِ قدم تھا مگر خلش  ہم لوگ آج آگئے ، حدِّ زوال تک

برائی ‏کیا ‏ہے ‏؟

Image
حاضر جواب۔ پروفیسر: 'برائی' کیا ہے؟ شاگرد: سر میں بتاتا ہوں، مگر پہلے مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا "ٹھنڈ" کا کوئی وجود ہے؟ پروفیسر: ہاں شاگرد: سر غلط " ٹھنڈ " جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، بلکہ یہ حرارت کی عدم دستیابی کا نام ہے۔ شاگرد نے دوبارہ پوچھا: "کیا اندھیرا ہوتا ہے؟ پروفیسر: ہاں شاگرد: نہیں سر، اندھیرا خود کچھ نہیں ہے، بلکہ یہ روشنی کی غیر حاضری ہے، جسے ہم اندھیرا کہتے ہیں۔ فزکس کے مطابق ہم روشنی اور حرارت کا مطالعہ تو کر سکتے ہیں، مگر ٹھنڈ یا اندھیرے کا نہیں۔ سو برائی کا بھی کوئی وجود نہیں ہے، یہ دراصل ایمان، محبت اور اللہ پر پختہ یقین کی کمی یا غیر موجودگی ہے۔جسے ہم برائی کہتے ہیں۔