شام غزل
شام غزل
نقش یادوں کے مٹاتی ھے تو رو پڑتی ھے
وہ میرے خط جو جلاتی ھے تو رو پڑتی ھے
وہ کئ پہر جو سوتی تھی میرے سینے پر
رات آنکھوں میں بتاتی ھے تو رو پڑتی ھے
لوگ پوچھیں جو کبھی گہری اداسی کا سبب
بات لوگوں سے چھپاتی ھے تو رو پڑتی ھے
یونہی بیٹھے ہوئے یادوں کی کتابوں سے
وقت کی دھول اڑاتی ھے تو رو پڑتی ھے
یاد کرتی ھے مجھے ٹوٹ کر اس لمحے وہ
شام چہرہ جو دکھاتی ھے تو رو پڑتی ھے
وہ بڑے ضبط بڑے حوصلے والی لڑکی
غم کو تحریر بناتی ھے تو رو پڑتی ھے
جو پھول اسے پیار سے بھیجے تھے کبھی
ان کو بالوں میں سجاتی ھے تو رو پڑتی ھے
Comments
Post a Comment