تھوڑا سا مسکرا لیجئے۔۔۔۔۔۔۔
اسکول میں ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کے ٹیچر سے پوچھا ۔ سر " نٹورے " کا کیا مطلب ہے؟
ٹیچر نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔ " نٹورے " ؟؟؟
پھر کہا: ٹھیک ہے میں تجھے بعد میں بتاتا ہوں ، میرے آفس میں آ جانا۔ ٹیچر نے اسے ٹالنے کے لیئے کہا۔
اسٹوڈنٹ وہاں بھی پہونچ گیا، بتائیے سر،
" نٹورے " کا مطلب ؟؟؟
ٹیچر نے کہا میں تجھے کل بتاتا ہوں ۔ ٹیچرصاحب رات بھر پریشان رہے، ڈکشنری میں ڈھونڈا، انٹرنیٹ پر ڈھونڈا ۔
دوسرے دن پھر وہی سر، " نٹورے" کا مطلب ؟؟؟
اب ٹیچر صاحب اس سے دوری بنانے لگے اور اسے دیکھتے ہی اس سے کترا کے نکلنے لگے ۔ لیکن یہ اسٹوڈنٹ ان کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن ٹیچرصاحب نے اس سے پوچھا جس "نٹورے" لفظ کے بارے میں تم پوچھ رہے ہو، یہ کونسی زبان کا لفظ ہے؟ اس نے جواب دیا - انگلش۔ ٹیچرصاحب نے کہا اسسپیلنگ بولو ۔ اس نے کہا :
😂😂N-A-T-U-R-E. 😂😂
یہ سنتے ہی ٹیچرصاحب کے غصے کی آگ 🔥 ان کے دماغ تک پہنچ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔
کہنے لگے " حرامخور! ہفتے بھر سے میرے جی کو جنجال میں ڈال رکھا ہے ۔ اس ٹینشن میں میں بھوکا پیاسا رہا، رات رات بھر جاگا اور تو نے " نیچر " کو " نٹورے، نٹورے " بول بول کر مجھے پریشان کر رکھا تھا ، میں تجھے ضرور سزا دوں گا ، تیرا اخلاقی نمبر کاٹوں گا ۔۔۔۔۔!
کہنے لگا، نہیں سر،، اب میں دوبارہ ایسا کچھ نہیں پوچھوں گا۔ پلیز مجھے معاف کردیں ۔۔۔۔۔۔
ورنہ میرا "فٹورے"برباد ہو جائے گا...😂😂
F-U-T-U-R-E 😂
Comments
Post a Comment