Posts

Showing posts from November, 2025

سیمانچل: زرخیز زمین، محروم عوام اور نئی بیداری کی صدا

Image
شمس آغاز سیمانچل، بہار کا وہ خطہ ہے جو ریاست کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔ جغرافیائی طور پر منفرد، سماجی لحاظ سے متنوع اور ثقافتی اعتبار سے رنگا رنگ یہ علاقہ اپنی زرخیز زمینوں، لسانی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے باوجود ترقی کے دھارے سے ہمیشہ محروم رہا ہے۔ سیمانچل کے چار بڑے اضلاع کشن گنج، ارریہ، پورنیہ اور کٹیہاراس کے مرکزی ستون سمجھے جاتے ہیں۔ ان اضلاع میں مسلمانوں کی آبادی بڑی تعداد میں ہے جو اکثر مقامی سطح پر نصف سے زیادہ ہے۔ اسی بنا پر سیمانچل کو بہار ہی نہیں بلکہ پورے شمالی ہندوستان میں مسلم اکثریت کا سب سے مضبوط مرکز مانا جاتا ہے۔ لیکن افسوس کہ سیاسی لحاظ سے اس خطے کی آواز کبھی اتنی بلند نہیں ہو سکی جتنی اس کی آبادی اور مسائل کے اعتبار سے ہونی چاہیے تھی۔ سیمانچل کے مسائل بے شمار ہیں، مگر سب سے بنیادی مسئلہ غربت اور پسماندگی ہے۔ اگر بہار کو ہندوستان کی غریب ترین ریاستوں میں شمار کیا جاتا ہے تو سیمانچل بہار کے اندر سب سے پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں تعلیم کا ڈھانچہ نہایت کمزور ہے۔ اسکولوں کی کمی، اساتذہ کی کمی، عمارتوں کی خستہ حالی اور وسائل کی کمی نے نئی نسل کو ناخواندگی کے اندھی...