Posts

Showing posts from March, 2021

اتنا ‏احسان ‏تو ‏وہ ‏ہم ‏پہ ‏خدا ‏را ‏کرتے

Image
اتنا احسان تو ہم پر وہ خدارا کرتے  اپنے ہاتھوں سے جگر چاک ہمارا کرتے  ہم کو تو درد جدائی سے ہی مر جانا تھا  چند روز اور نہ قاتل کو اشارہ کرتے  لے کے جاتے نہ اگر ساتھ وہ یادیں اپنی  یاد کرتے انہیں اور وقت گزارا کرتے  زندگی ملتی جو سو بار ہمیں دنیا میں  ہم تو ہر بات اسے آپ پہ وارا کرتے   دھندلاتا نہ ہرگز یہ مرا شیشۂ دل  گرد اس کی وہ اگر روز اتارا کرتے

ابا ‏کی ‏باتیں ‏

Image
: *ابا کی باتیں*                                           مُجھے ابّا کی گھڑی سے بہت چِڑ تھی اُس کی ٹک ٹک میرے سر پر ہتھوڑوں کی طرح لگتی۔ صبح الارم کی آواز سے تو جیسے سارے شہر میں زلزلہ آجاتا۔ جب تک میں اُٹھ نہ جاتا الارم بجتا ہی رہتا۔ اُس کے بند ہونے کے بعد ابا اُس وقت تک آوازیں دیتے رہتے جب تک میں وضو کر کے نہ آجاتا۔ *”او پُتر چھیتی آجا نماز کو دیر ہو رہی ہے۔"* *الصلاة خير من النوم*   گلی سے چاچے کُبےّ کی آواز آتی۔ ابا کی چال میں اور پُھرتی آ جاتی۔ مسجد سے واپسی تک نیند ویسے ہی اُڑ جایا کرتی۔ *اب اُٹھ گیا ہے تو دو رکوع بھی پڑھ لے۔* اتنے میں اماں کے پر اٹھوں کی خوشبو صحن میں بھر جاتی اور میں نیند کا غم بھول جاتا۔ اگلے دن پھر وہی ِٹک ٹِک اور الارم۔ میں نے کئی بار خیالوں میں ابا کی گھڑی نُکڑ والے کباڑیئے کو بیچی۔ *رات کو آنکھ کُھلنے پر میں نے ابا کو اکثر جاگتے ، روتے اور دعائیں کرتے پایا۔* جب اُٹھ ہی جاتے ہیں تو پھر الارم کیوں لگاتے ہیں؟ میں اماں سے لڑتا۔ *” ...

نوح علیہ ‏السلام ‏کی ‏کشتی

Image
جب حضرت نوح ؑ کشتی بنا رہے تھے تو ایک مومنہ بوڑھی عورت روز اللہ کے نبی کے پاس اپنی گٹھڑی لے کر آتی اور کہتی ”اے اللہ کے نبی، کب کشتی روانہ ہوگی؟“ حضرت نوح ؑ فرماتے ”ابھی دیر ہے۔“ وہ عورت شام تک بیٹھی رہتی اور پھر اٹھ کر چلی جاتی- ایک دن حضرت نوح ؑ نے فرمایا کہ اے عورت، جب جانا ہوا تو تمہیں بتا دیا جائے گا۔ یہ عورت واپس چلی گئی اور انتظار کرنے لگی کہ کب نوح بلائیں گے۔ اس دوران عذاب آگیا اور کشتی روانہ ہو گئی لیکن حضرت نوح علیہ السلام نے اس عورت کو نہ بلایا(ظاہری طور پر نوح ؑ کو اس کو بلانا بھلا دیا گیا)- جب طوفان تھما توایک دن حضرت نوح ؑ کے دل میں محبت اٹھی کہ شہر کو دیکھوں جہاں سے چلا تھا۔ وہاں آئے اور قریب جا کر دیکھا تو ایک جھونپڑی میں دیا جل رہا تھا۔ حضرت نوح ع یہ دیکھ کر چونک گئے کہ روئے زمین پر کوئی ایسا! گھر بھی ہے کہ اتنے عظیم طوفان کے بعد بھی جس میں چراغ جل رہا ہے۔ انہوں نے وہاں تکبیر بلند کی تو وہ عورت سامان لے کر آگئی اور کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا کشتی تیار ہے چلیں؟“ حضرت نوح ؑ نے حیرت سے اسکو دیکھا اور کہا ” رکو بوڑھیا- کیا تمہیں کچھ بھی پتا نہیں چلا“- وہ کہنے ل...